زینب کے قاتل کو سر عام سنگسار کیا جائے: والدین کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دی جانے والی 7 سالہ بچّی زینب کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے عمل کے مرتکب مجرم کو سر عام سنگسار کیا جائے۔

ہفتے کے روز دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے قاتل کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے پر زینب کے والد محمد امین نے جلد انصاف پر عدلیہ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر "العربيہ" کے نمائندے کو دیے گئے بیان میں زینب کے والد نے مطالبہ کیا کہ مجرم کو اسی مقام پر اعلانیہ طور پر موت کے گھاٹ اتارا جائے جہاں اس نے زینب کو موت کی نیند سلایا تھا۔ محمد امین نے باور کرایا کہ ان کی بیٹی تو اب واپس نہیں آئے گی تاہم وہ چاہتے ہیں کہ دوسری بچیاں اس انجام سے دوچار ہونے سے بچ جائیں۔

زینب کے والد نے فیصلے سے قبل عدالت پہنچنے پر اعلان کیا کہ وہ قاتل کو سر عام سنگسار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ادھر زینب کی والدہ نصرت انصاری نے بھی عدالتی فیصلہ سنائے جانے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ قاتل کو لوگوں کے لیے عبرت کا نشان بنا دیا جائے اور اسے عوام کے سامنے سنگسار کر کے موت کے گھاٹ اتارا جائے۔

زینب کے والدین کی جانب سے قاتل کو سر عام موت کی سزا دینے کے مطالبے کے بعد صوبہ پنجاب کی استغاثہ نے اس ہدایت کو صوبائی حکومت تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق اعلانیہ طور پر موت کے گھاٹ اتارے جانے کے لیے کسی قانونی ترمیم کی ضرورت نہیں کیوں کہ پنجاب حکومت موت کی سزا کے مقام کا تعین کرنے کا قانونی اختیار رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہفتے کے روز مجرم علی عمران کو زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں