عمران خان نے بالآخر تیسری شادی تسلیم کر لی، تصاویر منظر عام پر
پاکستان کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے تیسری شادی کر لی ان کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔
پاکستانی ٹی وی چینلز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا نکاح کرلیا جو کہ بشریٰ وٹو نامی ان ہی خاتون سے ہوا ہے جن سے نکاح کی کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں۔
پی ٹی آٗئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کر دی ہیں جس میں عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بھائی بھی موجود ہیں جنہوں نے گواہان کا کردار ادا کیا جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔
Wishing Chairman @ImranKhanPTI and his wife a happy married life . May Allah bless the couple. #MubarakImranKhan pic.twitter.com/BYHQ9CCaA8
— PTI (@PTIofficial) February 18, 2018
نیوز رپورٹس کے مطابق یہ نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان کی تیسری زوجہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون بشریٰ وٹو کا تعلق پاک پتن سے ہے۔
تصاویر میں دیکھا جائے تو عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز وہاں موجود نہیں صرف ان کے دو دوست وہاں نظر آ رہے ہیں