پہلے پاکستانی کو اسرائیل کے سفر کی اجازت مل گئی؟
اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے اپنے یہودی شہریوں کو نہ صرف اسرائیل جانے کی اجازت دے دی بلکہ اس اجازت کی تشہیر کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ ایسا ایک اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کے تین ماہ کے اندر ہوا ہے۔
کثیر الاشاعت انگریزی رونامہ ’’دی نیوز‘‘ میں شائع ہونے والی نامور تحقیقاتی رپورٹر عمر چیمہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 31 سالہ فشل خالد لوگوں کے علم میں پہلا پاکستانی ہے جسے اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
فشل خالد کراچی کا رہائشی اور اپنے مذہبی عقائد کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔ اس کے والد مسلمان اور ماں یہودی ہیں۔ اس نے خود یہودیت اختیار کی۔ اس نے نادرا میں خود کو یہودی رجسٹرڈ کرایا۔ اس کے باقی چار بھائی مسلمان ہیں۔ پاکستان میں 700 سے 800 تک یہودی آباد ہیں۔
Dear @ImranKhanPTI on 2-Jan Ministry of Foreign Affairs called to informing that I can visit Jerusalem Isreal on Pakistani passport
— Fishel Benkhald (@Jew_Pakistani) January 23, 2019
Im applying visa from Isreali embassy.
Thank u Dr Faisal @ForeignOfficePk @DrMFaisal@fawadchaudhry @BBhuttoZardari @OfficialDGISPR @peaceforchange pic.twitter.com/WookDyRlU6
ایک یہودی صحافی کی اسرائیلی طیارے کی تل ابیب سے اسلام آباد آمد کے بارے ٹوئیٹ کے تین ماہ بعد جس کی حکومت نے سختی سے تردید کی فشل نے ایپ کے ذریعے وزارت امور خارجہ کو اجازت نامے کے لئے درخواست دی۔
گذشتہ دو جنوری کو وزارت امور خارجہ نے ٹیلی فون کال کےذریعے آگاہ کیا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر مقبوضہ بیت المقدس جا سکتے ہیں۔ میں اسرائیلی سفارت خانے سے ویزے کے لئے درخواست دے رہا ہوں جس پر فشل نے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا شکریہ ادا کیا۔
ٹویٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا گیا۔ جب تبصرے کے لئے ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی اور ٹویٹ شیئر کرنے اور اس کا جائزہ لے کر بات کرنے کے لئے کہا۔ لیکن انہوں نے جواب میں کوئی کال کی اور نہ ہی کی جانے والی کال کا کوئی جواب دیا۔
تاہم معتبر ذرائع نے بتایا کہ فشل کو ٹوئیٹ کرنے کی ڈاکٹر فیصل کے دفتر ہی سے حوصلہ افزائی ہوئی۔ رابطہ کرنے پر فشل خالد نے کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے کہا کہ وہ تنازع میں پڑ کر اپنی کوششوں کو رائیگاں جانے دینا نہیں چاہتے۔
فشل نے اسرائیل کے سفر کی اجازت کے لئے درخواست دی تو اس کی یہ درخواست چیف سیکرٹری سندھ کو بڑھا دی گئی تاکہ درخواست گزار کے پس منظر کی جانچ پڑتال کی جا سکے جس کےبعد درخواست وزیراعظم دفتر بھیج دی گئی جہاں سے منظوری مل گئی۔ فشل خالد پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کیسے جا سکتا ہے؟ جبکہ پاسپورٹ پر قطعی طور پر درج ہے کہ ’’پاکستانی پاسپورٹ کا حامل اسرائیل نہیں جا سکتا۔‘‘
پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی برقرار
درایں اثنا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔
یاد رہے پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے حوالے خبریں تواتر کے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جس کے بعد عوامی حلقوں میں یہ تاثر زور پکڑتا جا رہا تھا کہ امکانی طور پر اسلام آباد، تل ابیب سے سفارتی راہ ورسم استوار کرنا چاہتا ہے۔
-
تاریخ میں پہلی بار: پاکستان اور اسرائیل بیس بال کےعالمی مقابلے میں آمنے سامنے
بہت جلد پاکستان او ر اسرائیل آمنے سامنے آئیں گے۔امریکہ میں ہونے والے بیس بال کے ...
Sports -
لاپتا شہری کہاں ہیں؟ پاکستان کا اسرائیل سے بالواسطہ استفسار
پاکستان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست سفارتی تعلقات نہیں ہیں
پاكستان -
اسرائیل ساختہ فوجی سامان پاکستان سمیت شمال افریقی ملکوں کو برآمد
آئی ایس پی آر نے اسرائیلی اخبار کی خبر کی تردید کر دی
پاكستان