.

پاکستان: ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی فوج کی لائن آف کنڑول [ایل او سی] پر بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کے جانی نقصان، فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ اسلام آباد طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری سے 2 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری سے 7 سالہ معصوم بچہ شدید زخمی ہوا۔ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج سول آبادیوں کو توپ خانے، مارٹر گولوں اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارت نے 2017 سے اب تک 1970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔ سول آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ بھارتی فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔