سعودی وزیر دفاع کے مشیر کی جنرل باجوہ سے ملاقات
دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو
سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی نے جمعرات کے روز پاکستان کی مسلح فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران سعودی عرب کے اسلام آباد میں سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی مہمان جنرل نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لئے کی جانے والی پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا۔