پاکستانی فوج کے سربراہ سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العایش نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے اور سلامتی سے متعلق امور میں تعاون سمیت خطے کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں