پاکستانی فوج نے دراندازی کا مرتکب بھارتی ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترجمان پاکستان فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ڈرون (کوڈا کاپٹر) کو مارگرا ہے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حد متارکہ ۔ لائن آف کنڑول ایل او سی‘‘ کے ساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آیا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہلنا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں