وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کرونا وائرس کے شکار
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
مراد علی شاہ کے مطابق ان کو جمعہ کو ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انہوں نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق انہیں ہلکے بخار کے علاوہ فی الوقت اور کوئی شکایت نہیں ہے اور وہ اپنی صحت کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
پاکستان بھر میں کرونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا کے مزید 2128 کیسز رپورٹ جب کہ 19 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
-
سعودی عرب میں 7 ماہ کے دوران کرونا کے سب سے کم کیسز کا اندراج
سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
کرونا ویکسین تیار کرنے والی Pfizer کی ٹیم میں شامل عرب پروفیسر کون ؟
پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی اس ویکسین کے بارے میں نئی خبروں کی منتظر ہے جو ...
مشرق وسطی -
امریکا : 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے کیس
امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے متاثرین کی نئی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ...
بين الاقوامى