.

پاکستان میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 31 اموات اور ایک ہزار 404 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ ملک میں کرونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 700 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام آباد میں 484، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 198 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کرونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 513، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 386، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، بلوچستان میں 18 ہزار 924، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔