پاکستان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جمعہ کو جاری کیے جانے والے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان جمعرات کو سعودی علاقے جازان میں تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔‘
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ایسے حملے خوف و دہشت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں جنہیں کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کرتا ہے۔‘
-
سعودی عرب کا ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ فراموش نہیں کر سکتے: سنجرانی
مجلس شوریٰ پاکستان کے ایوان بالا کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے سعودی عرب کے سفیر ...
پاكستان -
سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حوثی حملے پر پاکستان کی مذمت
پاکستان نے ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے ابھا ہوائی اڈے پر سرحد پار سے ڈرون حملے ...
پاكستان -
پاکستان کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حوثیوں کے حملے کی مذمت
پاکستان نے سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک سرحدی گاؤں پر راکٹوں کے ذریعے حوثی ...
پاكستان