ماسکو: ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں پاک فوج نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
پاکستان فوج نے ماسکو میں منعقد ہونے والی 58 ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان آرمی نے روس کے دارالحکومت ماسکو منعقد ہونے والی 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔