خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکا، دو فوجی جوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی شہید اور سپاہی عدنان ممتاز شہید کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں