ایوان فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر باعزت بری
آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، جس نے جھوٹا الزام لگایا: مریم نواز
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں باعزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعرات کو مختصر فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مریم نواز کو بری کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت نے 2018 میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو سات سال جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا کیس نواز شریف کے کیس سے الگ کر دیا تھا۔
ایوان فیلڈ ریفرنس میں بریت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سیاسی لیڈر اس نوعیت کے کڑے احتساب سے نہیں گزرا جتنا نواز شریف نے جھوٹے کیسز کا سامنا کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان آج جھوٹے اور سازشی ثابت ہو گئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج وہ اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہیں، جس نے ہم پر جھوٹے الزام لگائے۔
-
لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی مریم نواز کا پاسپورٹ کیس سننے سے چوتھی بار معذرت
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فاضل رکن نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے ...
پاكستان -
پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی: مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں
پاكستان -
ضمنی انتخابات کی مہم کے بعد مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ مریم نواز نے ...
پاكستان