پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے قطر روانہ
دستہ پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے
پاکستان فوج کا ایک سکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا ہے۔ اس دستے پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوان شامل ہیں۔
پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔ اس مقصد کے لئے 8 رکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔
قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022 کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
-
پاکستان پیرس کلب سے قرضوں کی تنظیمِ نوکا مطالبہ نہیں کرے گا:وزیرخزانہ
پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے بعد مارکیٹ کا اعتماد بحال ...
پاكستان -
پاکستان میں سیلاب کے بعدلاکھوں افراد صحت کی دیکھ بھال سے محروم: ڈبلیو ایچ او
پاکستان کے ایک تہائی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد لاکھوں افراد صحت کی ...
پاكستان -
’’پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب ایسی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑا‘‘
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا سیلاب متاثرین کے لئے نئی ...
پاكستان