اسلام آباد میں متعیّن اماراتی سفیرسندھی ثقافت کے دلدادہ،ٹوپی اوراجرک پہن کرپیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد میں متعیّن متحدہ عرب امارات کے سفیرجناب حمدعبيدالزعابی سندھی ثقافت کے دلدادہ نکلے ہیں۔انھوں نے سندھی ٹوپی پہن اور اجرک اوڑھ کر اپنا ایک ویڈیو پیغام ٹویٹر پرجاری کیا ہے اور اس میں متنوع سندھی ثقافت کی تعریف کی ہے۔

وہ غالب لال رنگ والی ٹوپی اورپھول دار اجرک پہن کرایک مکمل سندھی شخصیت معلوم ہوتے ہیں۔انھوں نے وادیِ سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا:’’سندھ میں ایک متنوع اور مربوط ثقافت ہے، سندھی عوام نے ایک امن پسند اوررواداری پر مبنی معاشرہ تشکیل دیاہے۔امارات برادر سندھی اور پاکستانی عوام کے لیے امن وخوش حالی کا خواہاں ہے‘‘۔

بہت سے پاکستانیوں بالخصوص سندھیوں نے ان کے اس اظہاریے کوسراہا ہے اوران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹویٹرپرایک صارف نے لکھا کہ جب جزیرہ نما عرب سے تعلق رکھنے والے عرب ہماری طرح کا لباس پہنتے ہیں تووہ بالکل بھی غیرملکی نہیں لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں اسلام سب سے پہلے سندھ میں آیا تھا اورابتدائے اسلام میں عرب تہذیب وتمدن نے وادیِ سندھ کی تہذیب پرانمٹ نقوش چھوڑے تھے۔سندھی زبان میں بہت سے الفاظ عربی اورفارسی سے مستعارہیں لیکن اس سب کے باوجود اہلِ سندھ نے اپنی منفردثقافتی پہچان برقرار رکھی ہے۔سندھی ٹوپی ،اجرک اورزبان اس کی مخصوص علامتیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں