پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1797 ڈالر ہو گئی، تاہم پاکستان میں سونے کی نئی قیمت میں ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 432 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1890 روپے اور 1620 روپے 37 پیسے پر مستحکم رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں