پاکستان سے 25 نوجوان موٹر بائیکس پر حجاز مقدس کے منفرد سفر پر روانہ

چودہ ہزار کلومیٹر طویل سفر میں نوجوان دنیا کو محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے شہر لاہور سے 25 موٹر سائیکل سوار نوجوان عمرہ ادائی اور زیارات مقدسہ کی خاطر سعودی عرب کے منفرد سفر پر روانہ ہو گئے۔ اس کاوش کو بعض حلقے ’مذہبی سیاحت‘ سے تعبیر کر رہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوانوں کا یہ گروپ حجاز مقدس کے منفرد سفر پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہوا۔ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان [ٹی ڈی سی پی] کے حکام اور ایرانی خانہ فرہنگ کے عہدیداروں نے گروپ کو الوداع کہا۔

ٹی ڈی سی پی کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوان پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ایران، امارات، کویت، اردن اور عراق سے گزریں گے۔

حکام کے مطابق اس سفر میں 14ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کر کے دنیا کو محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیں گے۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان جن ممالک سے گزریں گے وہاں پاکستان سے بھائی چارگی کا پیغام پہنچائیں گے۔ محکمہ سیاحت ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان نوجوان مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں