کیا یواے ای میں پاکستانی پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ ہوا ہے؟محکمہ کیا کہتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حال ہی میں یہ خبریں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے لیے ان کے قومی پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کی فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اور پاسپورٹس (ڈی جی آئی پی) نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

نظامتِ عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے بارے میں کچھ جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پاسپورٹ فیس کے موجودہ ڈھانچے میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور نہ فیس میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے۔

اس نے مزید کہا:’’محکمہ نے حال ہی میں نئے متعارف کردہ ای پاسپورٹ کے لیے فیس مقررکرنے کااعلان کیا ہے۔ اس کا اطلاق صرف عام ای پاسپورٹ پرہوگا،جب اس کا اجراء پورے ملک میں شروع کیا جائے گا جبکہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی اِس وقت مروجہ فیس ہی برقراررہے گی۔

پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے اتوار کو ای پاسپورٹ متعارف کرایا تھا اور اس کی فیس کی تفصیل جاری کی تھی۔اس میں برقی پاسپورٹ کے زمرے اور مدت کے لحاظ سے فیس کی مختلف شرحوں کی وضاحت کی گئی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھاکہ پاسپورٹ کی معمول کی درخواست یا فوری اجراء کے لیے فیس کیا ہوگی۔

ای پاسپورٹ کی نئی اعلان کردہ فیس 9،000 سے 40،500 روپے (34 سے 151 ڈالر) تک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں