عمران خان کا وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سیشن کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے جس میں ممکنہ طور پر توشہ خانہ ضابطہ فوجداری کیس دوسرے جج کومنتقل کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ کل جمعرات کو سیشن کورٹ نے عمران خان کی تحریری یقین دہانی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں