عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف، 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لاھور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

قبل ازیں عمران خان خود ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے درخواست کی سماعت کرنے والے ججز کے سوالوں کے بھی جواب دیے۔

عمران خان کے وکلا کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت آج جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے عمران خان کی چار مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی جب کی پانچ مقدمات میں 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

اس موقعے پرعمران خان نے میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ ساری زندگی کبھی قانون نہیں توڑا۔ میری درخواست ہے کہ کچہری والا کیس کہیں اور منتقل کردیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ تا حال عمران خان کو مقدمات کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس جن مقدمات میں درخواست دائر ہوئی ہےانہی میں ضمانت دے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں