حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب کر دیا۔ سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والوں سے ہی زکوۃ منہا کی جائے گی۔
وزارت برائے تحفیف غربت وسماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہو گی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔