شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران ایک سپاہی بھی دفاع وطن پر قربان ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کے ضلع رزمک میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتا کر ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع کراما کے علاقے میں ایک اور سخت مقابلے میں فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتا لگا کر ایک دہشت گرد مار دیا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نائیک فضل جانان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے سے دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کا عمل جاری ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔
-
دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن سمیت پاکستانی فوج کے 5 جوان شہید
خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ...
پاكستان -
وزیرستان میں دہشت گرد حملہ، تین پاکستانی فوجی شہید
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر ...
پاكستان -
جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسزکی چھاپا مار کارروائی میں دو طالبان دہشت گرد ہلاک
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی مغربی ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان ...
پاكستان -
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سات پاکستانی فوجی شہید
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سات فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ ...
بين الاقوامى