سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان
9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔