پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیوروں کو سونے پر انتباہ جاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارنامہ تیرہ سالہ طالبہ بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔
ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے مفید چشمے سے متعلق بسمہ کی اس کاوش سے متاثر ہو کر انھیں امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئر پورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئیں۔
بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم نے مل کر ڈرائیورز کی حفاظت کے پیش نظر ایک چشمہ بنایا ہے، ڈرائیورز اگر گاڑی چلاتے وقت سو جائیں تو یہ چشمہ اس کی نشاندہی کرے گا۔
تیرہ سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاؤں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکا مدعو کیا گیا ہے۔
-
.. سعودی عرب میں پہلی سیلف ڈرائیونگ برقی گاڑیوں کی کیا خاص بات ہے؟
سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ نے حال ہی میں خود کار ڈروائیونگ والی برقی گاڑیوں کا ...
مشرق وسطی -
60 سالہ والد بیٹے کو ڈرائیونگ سکھاتے ہوئے کار تلے کچلا گیا
سعودی عرب کے علاقے نجران میں بارہ سالہ بیٹے نے گاڑی چلانے کی تربیت کے دوران والد ...
مشرق وسطی -
!سعودی طالبہ کی منفرد ایجاد، اب گونگے بھی ڈرائیونگ کا لطف اٹھا سکیں گے
ہونہار سعودی طالبہ ریناد بنت مساعد الحسین کی ایک منفرد ایجاد نے قوت گویائی سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ڈرائیونگ کے دوران اجلاس میں شرکت ، حفاظتی بیلٹ نے امریکی سینیٹر کا بھانڈا پھوڑ دیا !
معروف میٹنگ پروگرام ایپلی کیشن ZOOM کی جانب سے فرضی پس منظر کی سہولت مہیا کی جاتی ...
بين الاقوامى