اس سال ملک میں یوم آزادی منفرد انداز میں منایا گیا۔ پاکستان میں غیر ملکی سفارت خانوں بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارت اور قونصل خانوں نے یادگار تقاریب کا انعقاد کیا۔
اسی ضمن میں اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے پاکستان کا قومی دن منایا۔
سفیر خادم الحرمین الشریفین نواف بن سعید الماکی نے مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ پر اپنےخصوصی پیغام میں کہا کہ ’ہمارے لیے بھی ایسے ہی یہ ایک قیمتی دن ہے جیسا کہ پاکستان میں ہمارے بھائیوں کے لیے ہے۔‘
گزشتہ روز ہم نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے مقامی بھائیوں کے ساتھ سفارت خانے میں جشن منایا۔
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) August 17, 2023
اس موقع پر سفارتخانے میں میڈیا اتاشی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہمارے لیے بھی ایسے ہی یہ ایک قیمتی دن ہے جیسا کہ پاکستان میں ہمارے بھائیوں کے لیے ہے 🇸🇦🤝🇵🇰 pic.twitter.com/fC62B5UUDH
سعودی سفیر کے مطابق سفارت خانے میں پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مملکت کے سفیر نے سفارت خانے کے پاکستانی سٹاف میں تحائف تقسیم کیے اور یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
’گذشتہ روز ہم نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے مقامی بھائیوں کے ساتھ سفارت خانے میں جشن منایا۔‘