اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائفر کیس ٹرائل 11 جنوری تک روکنے کا حکم
عدالت نے سائفر کیس کے ان کیمرہ ہونے والے ٹرائل پر سوالات اٹھا دیئے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل11جنوری تک روکنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان کی سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
جسٹس میاں گل حسن نے دوران سماعت کہا کہ اس معاملے میں اہم آئینی ایشوز سامنے آئے ہیں عدالت ان کو دیکھے گی۔ سپریم کورٹ نے اس کیس میں اپنے فیصلے میں بھی مواد کو ناکافی قرار دیا تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 11جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کے مقدمے میں ضمانتیں منظور کر لی تھی۔ جمعے کے روز سماعت کے اختتام پر عدالت نے دونوں ملزمان کو دس لاکھ روپے کے الگ الگ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ سائفر کیس میں ضمانت ملنے کے بعد عمران خان کے انتخابات میں حصہ لینے کے راستے کی ایک بڑی رکاوٹ صاف ہوئی ہے تاہم وہ ابھی بھی توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آج جمعے کے روز کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس سے عمران خان اور نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کےلیے اضافی وقت ملے گا۔
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور
عمران خان سائفر کیس میں ضمانت ملنے کے بعد اب توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کے مقدمات ...
پاكستان -
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان ...
پاكستان -
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں چار اکتوبر کو عدالت میں پیشی کی ہدایت
پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے سائفرکیس کی نقول فراہم کرنے کی دائر درخواست منظور
پاكستان