شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔
بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی باردوی سرنگ سے ٹکرانے سے دو جوان شہید
شہداء میں لانس نائیک احسن بادشاہ اور ساجد حسین شامل ہیں: آئی ایس پی آر
پاكستان -
جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید: آئی ایس پی آر
پاکستان کے شمال مغربی ضلع جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں چھے پاکستانی ...
پاكستان