شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی باردوی سرنگ سے ٹکرانے سے دو جوان شہید
شہداء میں لانس نائیک احسن بادشاہ اور ساجد حسین شامل ہیں: آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
🚨#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 22, 2023
On 22nd November 2023, an Improvised Explosive Device (IED) exploded on a convoy of security forces in area of Razmak, North Waziristan District.#PakistanArmy #Pakistan #FC
Resultantly, two soldiers; Lance Naik Ehsan Badshah (age: 33 years, resident of: District… pic.twitter.com/Thx2qLJoc9
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کرک کے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور کرم کے 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت
نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی رزمک، شمالی وزیرِ ستان میں پاک فوج کے قافلے پر دھشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت اور دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 22, 2023
وزیرِ اعظم کا شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور شہید لانس نائیک ساجد حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ…
نگراں وزیراعظم نے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین کے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا اور شہداء کی بلندیِ درجات اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
نگراں وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پاک فوج اوراداروں کی ملک کی بقاء کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔
-
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 58 ہزار کی نئی بلند ترین سطح چھو گیا
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا رحجان رہا جب کہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا ...
پاكستان -
جواد ملک کی سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی کھپت کے لیے اہم ملاقاتیں
وزیر اعظم کے معاون کا اہم سعودی دورہ ، پاکستانی کمیونٹی سے بھی تبادلہ خیال
پاكستان -
دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری، دو پاکستانی خواتین بھی شامل
بااثر اور متاثرکن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں
پاكستان