پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامی ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب گل یوسف عرف طورشامل ہے۔ گل یوسف کے سرکی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی۔
طور سکیورٹی فورسز کےخلاف ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔