سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ’خرابی صحت‘ کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سیکریٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی اُن کے استعفے کی وجہ بنی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اب گھر میں زیرِ علاج ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تاحال عمر حمید خان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گذشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں