سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکہ، چار افراد جان سے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے سے چار افراد جان سے گئے جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکے ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔

ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ہسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکےکی نوعیت کامعلوم نہیں ہو سکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں