جنگ غزہ کے متاثرین کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوموں کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی۔

امدادی کھیپ میں گرم خیمے، ترپال، کمبل سمیت دیگر اشیا شامل ہیِں۔ خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی۔

العریش میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 120 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں