افواج پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر کہا کہ کسی بھی جارحیت یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے نگران وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا۔
بعد ازاں آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔
بیان کے مطابق جموں و کشمیر یادگار مظفر آباد پہنچنے پر نگران وزیر اعظم، وزیر اعظم جموں و کشمیر اور آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) February 5, 2024
Prime Minister of #Pakistan, Prime Minister of Azad Jammu and #Kashmir and General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS) visited Muzaffarabad. #COAS later visited troops deployed on the front lines along Line of Control (LOC) in Sarian Sector.
Upon arrival… pic.twitter.com/gVWAFsHjrB
اس موقع پر جنرل عاصم نے پاکستان میں ہندوستانی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی تذکرہ کیا جس نے اب پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی اس طرح کی بے حسی ایک معمول کی بات بنتی جا رہی ہے۔ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔