پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر دُنیا کے مقبول سرچ انج گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
گوگل نے الیکشن 20224 کےاپنا ڈوڈل تبدیل کرتےہوئے پولنگ کی مناسبت سے بلیٹ باکس کی تصویر لگائی ہے جس پر پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔
صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے جبکہ الیکشن 2024 کی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔
ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 264 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔
جمہوری عمل کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 16 ہزار 766 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے۔
ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
-
یومِ آزادی کے موقع پر گوگل کا پاکستان کے نام نیا ڈوڈل
گوگل دنیا بھر میں مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ، قومی جانور مارخور اور لاہور کے شاہی قلعے ...
پاكستان -
سرچ انجن گوگل نے اپنا 'ڈوڈل' وحید مراد کے نام کر دیا
چاکلیٹی ہیرو کی سالگرہ پر گوگل کا مرحوم اداکارہ کو منفرد خراج عقیدت
پاكستان -
گوگل کا یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خوبصورت ڈوڈل
دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن گوگل کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ دنیا بھر میں مختلف ...
پاكستان