صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے،اجلاس آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 2 کے تحت طلب کیاگیا۔
واضح رہے کہ نو منتخب اراکین اسمبلی اسلام آباد پہنچ گئے تھے مگر اجلاس کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا کیونکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود نئی سمری کی منظوری بھی نہیں دی۔