رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس پیر کے روز پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

محکمہ موسمیات نے آج رمضان المبارک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔

خیال رہے دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا، سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ریاستوں، امریکہ اور برطانیہ میں آج بروز سوموار پہلا روزہ ہے۔

ماہِ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی تراویح کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، المسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں