پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں اکثر مقامات میں مطلع ابر آلود رہا لیکن بہت سارے علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند کے رویت کی شہادتیں پشاور، لاہور، سرگودھا، دیر اور دیگر علاقوں سے موصول ہوئی۔
قبل ازیں زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے اراکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی تھی۔
اراکین نے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔
خیال رہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند اتوار کو نظر آگیا تھا اور ان ممالک میں آج پہلا روزہ تھا۔
سعودی عرب میں ایوان شاہی سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ’ پیر 11 مارچ 2024 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے‘۔
سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کی تھی۔
-
کے ایس ریلیف کی پاکستان کے سیلاب سے متأثرہ گوادر شہر کے لیے 873 ٹن خوراک کی ترسیل
9,000 غذائی پیکج بلوچستان میں سیلاب سے متأثرہ خاندانوں کو ایک ماہ تک سہارا دیں گے
پاكستان -
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے حجم میں سات ماہ کے دوران نمایاں اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران ...
پاكستان -
پاکستان کی نئی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کابینہ میں 13 ایم این اے، 2 سینیٹرز اور 3 ٹیکنو کریٹس کو شامل کیا گیا ہے
پاكستان