رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی علما سے ملاقات کی۔
اتوار کو پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد میر، نور الحق قادری سمیت دیگر علما و مشائخ نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان کے 9 روزہ دورے پر ہیں جو کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد 15 اپریل کو واپس جائیں گے۔