’’سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی‘‘
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔
وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ وزیرِ اعظم نے ابتدائی گفتگو میں کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل پاکستان کے لیے ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد ان کی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ اور متعلقہ حکام کی سعودی وفد کے کامیاب دورے کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزرا اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اس کا برملا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دوں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔
-
سعودی نائب وزیر دفاع کی سکیورٹی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان آمد
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل انجینیئر طلال عبداللہ العتیبی دفاع سے متعلق ...
پاكستان -
رواں ماہ پاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی
پاکستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ...
پاكستان -
سعودی عرب کا پاکستان میں زرعی سرمایہ کاری کا منصوبہ، چاول کی کاشت ترجیح
سعودی عرب کی ایگریکلچر اینڈ اینیمل پروڈکشن انویسٹمنٹ کمپنی (سالک) کے ’چیف ...
پاكستان