وزیراعظم کا اماراتی شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون کی رحلت پر اظہار افسوس
شیخ طحنون کی وفات پر امارات میں سات روزہ سوگ کا اعلان، ایمریٹس کے پرچم سرنگوں رہیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور ممتاز کاروباری شخصیت شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں شیخ طحنون کی وفات پر سات دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام ایمریٹس کے پرچم سرنگوں رہیں گے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری نیک خواہشات اور دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
Deeply saddened at the demise of His Highness Sheikh Tahnoun bin Mohamed Al Nahyan. Our thoughts and prayers are with the leadership and people of the UAE at this hour of grief. He will be long remembered for his contribution to building stronger ties between Pakistan and the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 2, 2024
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اللہ رب العزت اُنہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔