وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایک سال قبل ہماری قومی عزت اور وقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پرحملہ کیا گیا،سانحہ نو مئی میں ملوث شر پسندوں، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ کے لبادے میں حق کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اور وقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا-
یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، اس بارے قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہو سکتی ،سانحہ نو مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ سانحہ نو مئی کو کبھی بھی دہرانے نہیں دیں گے۔
-
علاقائی سفارتی سرگرمیوں کےلیے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں:امریکہ
امریکہ نے سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ امریکہ کی یہ حمایت ...
پاكستان -
وزیراعظم پاکستان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی منگل کے روز ...
پاكستان -
پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز کی مدینہ آمد سے حج آپریشن کا آغاز
پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔ جمعرات کی صبح ...
پاكستان