پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ذوالحجہ 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور پاکستان میں عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی۔
جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یکم ذوالحجہ آج ہفتے کو ہوگی جبکہ عید الاضحی 17 جون پیر کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کے چاند کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔