زمین کا تنازع: پارا چنار قبائل میں ہونے والی جھڑپوں میں 24 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں‌ زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں مزید 14 افراد جاں بحق اور 130 زخمی ہو گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ ہر متاثرہ علاقے میں پولیس وسکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے، تاہم پولیس، انتظامیہ اور جرگہ فائر بندی کرانے میں مکمل ناکام ہو گئے۔

کشیدگی کے باعث ضلع کرم میں آمد ورفت کے راستے، تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے جبکہ مارکیٹوں میں اشیائے خور و نوش اور ادویہ کی قلت ہو گئی۔

پارا چنار و صدہ شہر پر درجنوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ پارا چنار سے پشاور تک روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

ایم این اے حمید حسین اور ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارا چنار میں ہسپتال اور مارکیٹ میں ادویی ختم ہو چکی ہیں۔ حکومت فائر بندی کے لئے فوری اقدامات اٹھائےْ۔

واضح رہے کہ قبائلی ضلع کرم کے مختلف مقامات پر قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے جس میں راکٹ، میزائل اور مشین گن سمیت بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں