اسماعیل ہنیہ کا قتل: علاقائی صورتحال پر پاک ۔ ایران رابطوں میں تیزی
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں ہلاکت پر ایران و اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاک ایران اعلی سطح کی قیادت کے رابطے ہوئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقی کنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان رابطہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے تناظر میں بڑھتی ایران اسرائیل کشیدگی پر ہوا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں اسرائیلی حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔
-
اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کی قیادت کون سنبھالے گا؟
فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس آج کل اپنے نئے سربراہ کے چناؤ کی تیاری میں ہے۔ تاکہ بدھ ...
مشرق وسطی -
اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیلی وفد آج جنگ بندی کے لیے قاہرہ آئے گا
اسرائیل کا ایک وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے ہفتے کے روز قاہرہ جائے گا۔ حماس کے ...
بين الاقوامى -
ایرانی ایجنٹ استعمال ہوئے، اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں نئی تفصیلات
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی ...
مشرق وسطی