راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر کو حادثہ، تمام 23 مسافر جاں بحق
حادثے کا شکار ہونے والی بش آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر حادثہ پیش آیا
صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 23 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں 23 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر پلندری عمر فاروق نے تصدیق کی کہ مسافر کوچ میں سوار تمام 23 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہحادثے کا شکار ہونے والی بس میں کل 25 کے قریب مسافر سوار تھے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہوٹہ راولپنڈی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی وتعزیت کی ہے۔