خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیر ستان میں ایک پولیس کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لیے لے کر جانے والی پرائیویٹ گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ریموٹ کنٹرول دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔