غزہ میں اب جنگ بند اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے: ملالہ یوسفزئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے سکولوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ غزہ کے سکولوں پر اسرائیل کے جاری حملے بہت ہولناک ہیں، ان سکولوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے، غزہ حملوں کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔

اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی مارے جا رہے ہیں، سکولوں اور انسانی امداد کیلئے کام کرنے والے ورکرز کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اب جنگ بند ہونا چاہیے اور عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 95 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں