’’چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کریں گے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سرمایہ کاری ونجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ بیجنگ میں عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کاروباری ادارے پاکستان میں دستیاب مواقعوں جیسے خصوصی اقتصادی زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور گوادر فری پورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک، فوڈ پراسیسنگ اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان سے ایک سو پچاس سے زائد کاروباری افراد بیجنگ میلے میں شرکت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں