شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گرگیا، چھ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کرگیا، ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرگرنے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے اور تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں