ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر تشویش ہے: شہبازشریف

پاکستان فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے تحمل سے کا م لیں،ٹوئٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے-

صیہونی ریاست کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ ہے، یہ حملے خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان امن کے حصول کے لئے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کا م لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں